Saturday , May 27 2017
Home / جرائم و حادثات / ماؤسٹوںنے تاجر کو گولی ماردی

ماؤسٹوںنے تاجر کو گولی ماردی

حیدرآباد /6 فروری ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش میں شدید نقصانات کے بعد ماؤسٹوںنے ایک بار پھر اپنے وجود کا احساس دلاتے ہوئے سرکاری مشنری کو الجھن میں مبتلا کردیا ہے ؟ ماوسٹوں نے مشرقی گوداوری ضلع میں ایک تاجر کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ جس پر الزام لگایا ہے کہ وہ پولیس کا مخبر تھا ۔ ماوسٹوں نے پولیس کے مخبر پی ملیاکو ہلاک کردیا ۔ اتوار کی ابتدائی ساعتوں میں ماسٹوں نے چتور منڈل کے علیگڑیم موضغ میں یہ کارروائی انجام دی ۔ تاہم پولیس نے اس کارروائی پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مہلوک تاجر پولیس کا مخبر ہی تھا ۔ ضلع ایس پی روی پرکاش کا کہنا ہے کہ ملایا جیسے ماوسیٹوں نے ہلاک کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماسٹوں نے ایجنسی علاقہ میں اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے ہلاکتوں کا راستہ اختیار کیا ہے ۔ ماوسٹوں نے جس شخص کو پولیس مخبر ہونے کے شبہ میں گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ وہ خاندان کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے علیگڑیم علاقہ پہونچا تھا ۔ ماوسٹوں نے اسے راستہ سے اٹھالیا اور گولی مارکر اسے ہلاک کردیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT