Monday , June 26 2017
Home / ہندوستان / ماؤسٹوں سے روابط کے جرم میں سزائے عمر قید

ماؤسٹوں سے روابط کے جرم میں سزائے عمر قید

دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر سائی بابا اور دیگر 4 کے خلاف عدالت کا فیصلہ

گڑھ چیرولی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی یونیورسٹی کے معطل پروفیسر جی این سائی بابا اور دیگر چار کو آج مجرم قرار دیتے ہوئے ماؤسٹوں کے ساتھ روابط کے جرم میں عمر قید کی سزا مہاراشٹرا کی ایک عدالت میں سنائی گئی۔ چھٹویں مجرم کو 10 سال کی سزائے قید سنائی گئی۔ پرنسپل جج گڑھ چیرولی ضلع اور سیشن کی عدالت کے جج سوریہ کانت شنڈے نے مقدمہ کی 3 سال تک سماعت کے بعد آج یہ فیصلہ سنایا۔سائی بابا کے علاوہ ہیم مشرا، پرشانت راہی، مہیش ٹرکی اور پانڈو نروٹے کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ وجئے ٹرکی کو 10 سال کی سزائے قید اور تمام مجرموں پر فی کس 1,000 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 90% اپاہج پروفیسر سائی بابا نقل و حرکت کیلئے وہیل چیر کے محتاج ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT