Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ماؤنوازوں اور پولیس میں فائرنگ ، بشمول ایک بچہ دو خواتین چھ ہلاک

ماؤنوازوں اور پولیس میں فائرنگ ، بشمول ایک بچہ دو خواتین چھ ہلاک

پھول بانی ۔ 9 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اڈیشہ کے ضلع کندھامل میں مانوازوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران سیکوریٹی فورسیس اور بائیں بازو انتہا پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں بشمول ایک بچہ ، دو خواتین چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔ بعد ازاں حکومت نے اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم دی ہے ۔ پولیس نے کہا کہ نموڈی بنڈا پولیس اسٹیشن کے تحت کسٹم گڈھ کے قریب گھنے جنگلات میں واقع موضع تموت مہا میں یہ چھ افراد ایک آٹو رکشاء کے ذریعہ گذر رہے تھے کہ سیکوریٹی فورسیس اور ماؤنوازوں کے درمیان جاری فائرنگ کے تبادلہ کی زد میں آگئے ۔ پانچ افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے ایک شخص دواخانہ میں جانبر نہ ہوسکا ۔ کندھامل کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پناک مشرا نے کہا کہ دیگر چار زخمیوں کو بہرام پور کے ایم کے سی جی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے ۔ اس واقعہ کے خلاف مقامی دیہاتیوں نے زبردست احتجاج کیا اور سڑکوں کی ناکہ بندی کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT