Thursday , July 27 2017
Home / دنیا / ماؤنٹ ایورسٹ بیس کیمپ میں آسٹریلیائی کوہ پیما کی موت

ماؤنٹ ایورسٹ بیس کیمپ میں آسٹریلیائی کوہ پیما کی موت

کھٹمنڈو ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیپالی پولیس کے مطابق ایک آسٹریلیائی کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ کے قریب فوت ہوگیا جس کے بارے میں یہ کہا جارہا ہیکہ انتہائی اونچائی پر ہونے کی وجہ سے بعض افراد بیمار پڑ جاتے ہیں اور یہی وجہ تھی جس سے آسٹریلیائی کوہ پیما کی موت واقع ہوئی۔ دریں اثناء پولیس عہدیدار کھلراج بھٹارائے نے بتایا کہ 49 سالہ کوہ پیما کی موضع لابوچے میں موت واقع ہوئی جو 4940 میٹر پر واقع بیس کیمپ کے بالکل نیچے واقع ہے۔ نعش کو کھٹمنڈو لایا گیا ہے۔ آسٹریلیائی کوہ پیما کا تعلق ملبورن سے تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT