Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / ماؤنٹ ایورسٹ پر ٹریفک جام

ماؤنٹ ایورسٹ پر ٹریفک جام

کٹھمنڈو ۔16اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) نیپالی عہدیداروں کو ماؤنٹ ایورسٹ پر ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کیونکہ کوہ پیما کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جو دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی کو سرکرنا چاہتے ہیں ۔ تقریباً 400کوہ پیما 8848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کیلئے وسط مئی میں اپنے سفر کا آغاز کریں گے ۔ محکمہ سیاحت کے بموجب کوہ پیماؤں کے ہمراہ بلند سطح کے کارکن بھی شامل ہیں جن کی تعداد عام طور پر کوہ پیماؤں سے زیادہ ہوتی ہے ۔ اس بار پہاڑ کی چوٹی سر کرنے کیلئے جانے والے کوہ پیماؤں کے ہمراہ تقریباً 1000افراد ہوں گے ۔ اس طرح ایک قطار بن جائے گی جو سست رفتار سے سفر کرتے ہوئے اس بلند ترین پہاڑی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کریں گے ۔ مہم جو عام طور پر موسم کے آغاز سے ایک ماہ قبل ہی بیس کیمپ پہنچ جاتے ہیں اور جلد از جلد موسم سازگار ہوتے ہی کوہ پیمائی شروع کرنا چاہتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT