Sunday , April 23 2017
Home / ہندوستان / ماؤیسٹوں نے ایک شخص کو گولی مارکر ہلاک کردیا

ماؤیسٹوں نے ایک شخص کو گولی مارکر ہلاک کردیا

گیا 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ماؤیسٹوں نے بہار کے نکسلائیٹس سے متاثرہ گیا ضلع میں ایک شخص کو گولی ماردی ۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ ایس پی سٹی اوکاش کمار کے بموجب یہ واقعہ کل رات جنگل کے علاقہ میں پیش آیا جہاں نکسلائیٹس نے موٹر سیکل پر جارہے شخص 30 سالہ کوشل پاسوان کو روکا اور اسے قریبی فاصلہ سے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ پاسوان کی نگولیوں سے چھلنی نعش آج صبح پائی گئی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا گیا ہے ۔ پاسوان پشیوا گاؤں سے تعلق رکھتا تھا اور سمجھا جاتا ہے کہ وہ مخالف ماؤیسٹ تنظیم بھکتا سنگھرش سمیتی سے تعلق رکھتا تھا  جو گذشتہ سال قائم کی گئی تھی ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT