Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ماؤیسٹ لیڈر راما کرشنا محفوظ ‘ اہلیہ

ماؤیسٹ لیڈر راما کرشنا محفوظ ‘ اہلیہ

حیدرآباد 4 نومبر ( پی ٹی آئی ) ٹاپ ماؤیسٹ لیڈر راما کرشنا کی اہلیہ نے آج حیدرآباد ہائیکورٹ کو مطلع کیا کہ ان کے شوہر محفوظ ہیں ۔ انہوں نے ساتھ ہی عدالت سے استدعا کی کہ انہیں حبس بیجا میں رکھنے کی درخواست سے دستبرداری اختیار کرنے کی اجازت دی جائے ۔ کے سریشا نے اپنے وکیل وی رگھوناتھ کے ذریعہ عدالت کو بتایا کہ ہم عدالت کو مطلع کرتے ہیں کہ راما کرشنا محفوظ ہیں اور ہمیں یہ اطلاع کل رات ہی ملی کہ وہ محفوظ ہیں۔ ہم درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں حبس بیجا میں رکھنے کی درخواست سے دستبرداری کی اجازت دی جائے جس کی سماعت دو ہفتوں بعد ہونے والی ہے ۔ چونکہ آج اس مسئلہ پر سماعت مقرر نہیں تھی اس لئے عدالت نے درخواست گذار سے کہا کہ وہ رجسٹرار ( جوڈیشیل ) کے ذریعہ مناسب درخواست دائر کریں ۔ امکان ہے کہ اس مسئلہ پر عدالت میں پیر کو سماعت ہوگی اور عدالت اس دن حکمنامہ جاری کریگی ۔

TOPPOPULARRECENT