Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / مائنمار میں ایک ہزار مسلمانوں کا قتل عام : اقوام متحدہ

مائنمار میں ایک ہزار مسلمانوں کا قتل عام : اقوام متحدہ

نیویارک ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مائنمار میں 25 اگست کے بعد کی فوجی کارروائیوں اور پرتشدد واقعات میں کم سے کم ایک ہزار روہنگیا مسلمان ہلاک ہوئے ہیں اور دو ہفتوں کے دوران 2,70,000 روہنگیا مسلمان اپنی جان بچانے کے لیے پڑوسی ملک بنگلہ دیش پہنچ گئے جہاں واقع پناہ گزین کیمپ مہاجرین کے سیلاب سے کھچاکھچ بھر چکے ہیں۔ خوف، فاقہ کشی اور تھکن سے بدحال لاکھوں مسلمان کسمپرسی میں اپنے دن گزار رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی برائے انسانی حقوق یانگ ہی لی نے کہا کہ مائنمار کی فوجی کارروائیوں میں ایک ہزار روہنگیا مسلمان ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حکومت نے اس کی نصف تعداد بتائی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین وویان ٹان نے کہا کہ تشدد تقریباً تین لاکھ مسلمان دو ہفتوں کے دوران بنگلہ دیش میں داخل ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT