Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / مائنمار میں سیلاب میں بدھسٹ پگوڈا غرقاب

مائنمار میں سیلاب میں بدھسٹ پگوڈا غرقاب

ینگون ۔ 24 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وسطی مائنمار میں شدید سیلاب کی وجہ سے بدھ مت کا ایک پگوڈا ( مندر ) بھی زیر آب آگیا ہے جب کہ ہزاروں افراد اپنے مکانات کا تخلیہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے جس نے عوام کو خوفزدہ کردیا ہے اور وہ محفوظ علاقوں کی جانب کوچ کررہے ہیں ۔ سوشیل میڈیا پر اس وقت ایک تصویر گشت کررہی ہے جس میں دریا کے کنارے واقع ایک پگوڈے کو پانی میں ڈوبتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور آس پاس موجود لوگ انتہائی افسوس اور حسرت کے ساتھ اپنے مندر کو ڈوبتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ۔ اس دوران اس واقعہ کی فوٹیج تیار کرنے والے ایک بدھسٹ راہب پنیا لنکارا نے بتایا کہ پگوڈا مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے ۔ اس نے کہا کہ جب 2009 میں یہ پگوڈا تعمیر کیا گیا تھا تو اس وقت یہ دریا سے کافی فاصلہ پر تھا تاہم گزرنے والے سال کے ساتھ دریا کے وسعت میں اضافہ ہوتا گیا اور بالاخر ہمیں ایسا بھی دن دیکھنا پڑا جب پگوڈا دریا میں غرق ہوگیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT