Wednesday , June 28 2017
Home / دنیا / مائنمار میں 34 روہنگی مسلم ہلاک

مائنمار میں 34 روہنگی مسلم ہلاک

بنکاک ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مائنمار نے مغربی ریاست اتھاٹین میں سرکاری فوج پر حملے کے بعد 34 افراد ہلاک ہوگئے لیکن اقلیتی روہنگیا طبقہ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے کہا کہ مہلوکین غیرمسلح شہری تھے۔ اس علاقہ میں گذشتہ ماہ 9 پولیس افسران کی ہلاکت کے بعد حکومت ان علاقوں میں تخریب کاری کے خلاف مہم چلارہی ہے۔ بنگلہ دیش کی سرحد سے متصلہ سرحدی علاقوں میں پہرہ داروں کی چوکی پر ہوئے اس حملے کیلئے مسلم تخریب کاروں کو موردالزام ٹھہرایا جارہا ہے۔ راکھائین میں 2012ء کے دوران بدھسٹوں اور مسلمانوں میں لڑائی کے بعد صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ حکومت مائنمار نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ 28 افراد جنہیں پرتشدد حملہ آور قرار دیا گیا ہے، گذشتہ روز کی کارروائی میں ہلاک ہوگئے جس سے ایک دن قبل چھ حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں دونوں بھی ہلاک ہوئے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT