Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / مائنمار کے تباہ شدہ طیارہ کا ملبہ سمندر کے قریب دستیاب

مائنمار کے تباہ شدہ طیارہ کا ملبہ سمندر کے قریب دستیاب

یانگون۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) مائنمار کے ایک لاپتہ فوجی طیارہ کا ملبہ بحیرہ انڈرمان کے قریب آج دستیاب ہوا۔ اس طیارہ میں 141 افراد سوار تھے۔ مائیک سٹی میں سیاحت کے ایک عہدیدار نائینگ لن زاء نے کہا کہ ’’اب انہیں (فضائیہ کو) دِوائی سٹی سے 136 میل دور اس تباہ شدہ طیارہ کا ملبہ دستیاب ہوگیا ہے اور سمندر کے قریب بحریہ کی مزید تلاش جاری ہے۔ ایرفورسیس کے ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر توثیق کی کہ بحریہ کی ٹیم اور امدادی کاموں میں مصروف کشتی کو اس تباہ شدہ طیارہ کے ٹکڑے دستیاب ہوئے تھے۔

لندن حملے:2آسٹریلیائی ہلاک
سڈنی ۔7 جون (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا کی حکومت نے آج کہا کہ گزشتہ ہفتے لندن میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ایک اور آسٹریلیائی شہری کی موت ہو گئی۔ اس کیساتھ حملے میں آسٹریلیا کے دو شہری مارے جا چکے ہیں۔وزیر خارجہ جلی بشپ نے کہا کہ حملے کے متاثرین کی معلومات کے لئے ہم برطانوی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT