Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مائیلاردیو پلی سے دو نوجوان مسلم لڑکیاں لاپتہ

مائیلاردیو پلی سے دو نوجوان مسلم لڑکیاں لاپتہ

مزدور خاتون کی پولیس میں شکایت ، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد ۔ /8 جون (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ مائیلاردیوپلی سے دو بہنیں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیئں ۔ اپنی دو لڑکیوں کیلئے رشتہ داروں ، دوست احباب اور پڑوس میں تلاش کرنے کے بعد ایک مزدور خاتون نے پولیس سے شکایت کردی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں واقع لکشمی نگر کالونی میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 17 سالہ عشرت بیگم اور 15 سالہ نور جہاں بیگم 2 جون سے لاپتہ ہوگیئں ۔ ان کی والدہ خیرن بیگم جو گھریلو ملازمہ بتائی گئی ہیں نے پولیس میں شکایت کروائی ہے ۔ اس خصوص میں انسپکٹر مائیلاردیوپلی پولیس مسٹر وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ پولیس خاتون کی شکایت پر سنجیدگی سے کارروائی کررہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ /4 جون کو شکایت وصول ہوئی ہے تاہم پولیس نے لڑکی کے موبائیل فون کی جانچ اور اس کے رخ نقل و حرکت کا پتہ چلانا شروع کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکیاں یہ دو بہنیں جب گھر سے غائب ہوئیں تب ان کے یہاں سیل فون تھا اور گزشتہ روز بڑی لڑکی نے اپنی والدہ کو فون پر اطلاع دی کہ وہ خوف نہ کرے چند روز میں واپس ہوجائیں گی ۔ پولیس مائیلاردیوپلی مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT