Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / مائیلار دیو پلی میں نوجوان کی خودکشی

مائیلار دیو پلی میں نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد ۔23  جون (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ مائیلار دیو پلی میں ایک نوجوان نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ 22 سالہ ایم اے احمد جو بی ٹیک کا طالب علم تھا، یہ نوجوان محکمہ پولیس اور فوج میں خدمات انجام دینے کا خواہشمند تھا اور اسی نے دو مرتبہ کانسٹیبل کی ملازمت کیلئے تیاری کرنے کے بعد امتحان میں ناکام ہوگیا تھا اور انجینئرنگ میں داخلہ لیا تھا۔ احمد زیرتعلیم تھا۔ کانسٹیبل کے امتحان میں ناکامی کے بعد سے احمد دلبرداشتہ ہوگیا تھا اور مایوسی کا شکار تھا۔ آج صبح نماز فجر کے بعد وہ گھر واپس آیا اور افراد خاندان سے بات چیت کی جس کے بعد اپنے کمرے میں جاکر اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس مائیلار دیو پلی نے یہ بات بتائی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT