Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مائیکرو سافٹ وینچرس کا حیدرآباد میں عنقریب قیام : کے ٹی آر

مائیکرو سافٹ وینچرس کا حیدرآباد میں عنقریب قیام : کے ٹی آر

حیدرآباد۔28ڈسمبر ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ حیدرآباد میں بہت جلد مائیکرو سافٹ وینچرس قائم کئے جائیں گے ۔ آج یہاں مائیکرو سافٹ کمپنی سی ای او مسٹر ستیہ نادیڈلا سے ملاقات کے بعد مسٹر کے ٹی راما راؤ نے اخباری نمائندوںکو بتایا کہ پسماندہ اضلاع میں فنی ترقی ( ٹیکنیکل ڈیولپمنٹ) کیلئے کوشش کرنے کیلئے مسٹر ستیہ نادیڈلا نے زور دیا ہے اور بتایا کہ مائیکرو سافٹ ٹریننگ پروگراموں پر بھی عمل آوری کی جائے گی ۔ مسٹر کے ٹی آر نے مزید کہا کہ ضلع محبوب نگر میں ٹکنالوجی ترقی کیلئے وائیٹ پے ٹکنالوجی قائم کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں اسٹارٹ اپ کی ترقی کیلئے مکمل تعاون و مدد کرنے کا مسٹر نادیڈلا نے انہیں مکمل یقین دلایا ۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی نے مزید کہا کہ کلاؤڈ ٹکنالوجی کے ذریعہ چھوٹی صنعتوں کی ترقی میں اضافہ ہوگا ۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ نے مزید کہا کہ پوچارم میں بہت جلد انفوسیس کیمپس کا ماہ فبروری میں افتتاح عمل میں لایا جائے گا اور تلنگانہ حکومت ماہ فبروری میں ہی پانچ انفارمیشن ٹکنالوجی پالیسیوں کا چیف ایکزیکٹیو آفیسر مائیکرو سافٹ کے ذریعہ اعلان کروایا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT