Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / مائیکل جارڈن کے جوتے ایک لاکھ 90ہزار ڈالر میں نیلام

مائیکل جارڈن کے جوتے ایک لاکھ 90ہزار ڈالر میں نیلام

 

لاس اینجلس۔14جون (سیاست ڈاٹ کام )امریکی سابق باسکٹ بال پلیئر مائیکل جارڈن کے جوتے ایک لاکھ 90ہزار ڈالر کی ریکارڈ رقم میں نیلام ہو گئے۔ منتظمین کے بموجب مائیکل نے جوتوں کی یہ جوڑی 1984 اولمپکس میں اسپین کیخلاف گولڈ میڈل میچ میں استعمال کی تھی۔اس مقابلے میں امریکہ نے اسپین کیخلاف 96-65 سے کامیابی حاصل کی تھی اور مائیکل نے 20نشانات بنائے تھے۔نیلام گھر کے نائب صدر ڈین ایملر نے کہا ریکارڈ قیمت میں ان جوتوں کی فروخت سے ثابت ہوتا ہے کہ مائیکل جارڈن کی کھیل میں تجارتی قیمت اب بھی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT