Monday , May 1 2017
Home / دنیا / مائیکل فلن روس کے دوست اور اسلام کے دشمن

مائیکل فلن روس کے دوست اور اسلام کے دشمن

واشنگٹن۔15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی مشیر مائیکل فلن نے جو روس کے ساتھ متنازعہ روابط کے سبب پیر کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، امریکی انٹلیجنس کے سابق سربرا ہ ہیں جو شدت پسند اسلام کو عالمی استحکام کے لیے خطرہ تصور کرتے ہیں۔ 58 سالہ ریٹائرڈ جنرل تاہم روس اور چین کے بارے میں نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ جبکہ سابق صدر بارک اوباما ان دونوں ملکوں کو امریکہ کے اصل حکمت عملی کے مخالفین اور حریف تصور کیا کرتے تھے۔ 2016ء کی صدارتی مہم میں مائیکل فلن ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو مشورے دیا کرتے تھے اور انہیں اس پارٹی کا نائب صدارتی امیدوار مقرر کئے جانے کے امکانات بھی پیدا ہوگئے تھے۔ ٹرمپ نے کامیابی کے بعد انہیں قومی سلامتی مشیر مقرر کیا تھا لیکن بہت جلد ان کے مقدر پر ناکامی کی مہر ثبت ہوگئی۔ اواخر ہفتے میں یہ اطلاعات منظر عام پر آئی تھیں کہ انہوں نے ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل روسی سفیر سے امریکی تحدیدات پر تبادلہ خیال کیا تھا جبکہ امریکی انتخابات میں مداخلت پر اس وقت کے صدر اوباما روس کے خلاف سخت اقدامات کا حکم دے رہے تھے۔ مائیکل فلن کی نظر میں سب سے بڑا خطرہ انتہاپسند اسلام ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT