Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / مائیکل فیلپس کا 21 اولمپک گولڈ میڈل جیتنے کا نیا ریکارڈ

مائیکل فیلپس کا 21 اولمپک گولڈ میڈل جیتنے کا نیا ریکارڈ

ریو ڈی جنیرو۔10اگست (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی شہرت یافتہ امریکی پیراک مائیکل فیلپس نے اولمپک کی تاریخ میں سب سے زیادہ 21 گولڈ میڈل جیتنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔2014 میں سبکدوشی واپس لینے والے مائیکل فیلپس اولمپک کی تاریخ کے کامیاب ترین ایتھلیٹ مانے جاتے ہیں، انہوں نے ریو اولمپکس 2016 میں اب تک انفرادی طور پر 3 گولڈ میڈل جیتے ہیں جبکہ اولمپکس مقابلوں میں ان کے کْل میڈلس کی تعداد 25 ہوگئی ہے جن میں 21 گولڈ جبکہ سلور اور برونز کے دو، دو میڈلز شامل ہیں۔31 سالہ امریکی پیراک مائیکل فیلپس نے ریو اولمپکس میں دفاعی چیمپیئن جنوبی افریقہ کے چاڈ دی کلوس کو شکست دے کر مزید 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کئے۔انہوں نے پیراکی ایونٹ میں مینز 200 میٹر بٹر فلائی مقابلوں میں مقررہ فاصلہ 1:53.36 سکنڈس میں طے کیا، جبکہ جاپان کے مساٹو ساکی نے سلور اور ہنگری کے تماس کیندرس نے برونز میڈل اپنے نام کیا ہے۔ قبل ازیں فیلپس نے مینز سنگلز 200×4 اور 100×4 میٹر فری اسٹائل ریلے میں فتوحات حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کئے۔ فیلپس اپنے میڈلس کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کے لئے پر عزم ہیں جس کے لئے وہ آئندہ ہفتے 200 میٹر انفرادی ریلے اور 100×4 میٹر فری اسٹائل ریلے تیراکی مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔امریکی پیراک پانچویں اولمپک میں شرکت کر رہے ہیں اور وہ 31 سال کی عمر میں میڈل جیت کر سب سے طویل العمر اولمپک گولڈ جیتنے والے پیراک بن گئے ہیں۔امریکہ کی ریو اولمپکس میں میڈلز ٹیبل پر مجموعی طور پر 26 میڈلز کے ساتھ حکمرانی برقرار ہے، جس میں 9 گولڈ، 8 سلور اور 9 برونز میڈلس شامل ہیں۔ امریکہ نے پیراکی کے مقابلوں میں 7 گولڈ، 4 سلور اور 7 برونز، شوٹنگ مقابلوں میں ایک گولڈ اور ایک برونز، جمناسٹک مقابلوں میں ایک گولڈ، جوڈو کے مقابلے میں گولڈ اور ایک برونز، تیراندازی کے مقابلوں میں ایک گولڈ، فینسنک اور غوطہ غوری کے مقابلوں میںفی کس ایک سلور اور گھڑسواری میں ایک برونز میڈل جیتا ہے۔ ریو اولمپکس 2016 کے میڈلز ٹیبل پر چین مجموعی طور پر 17 میڈلز (6 گولڈ، 3 سلور اور 8 برونز) کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، ہنگری 6 میڈلز کے ساتھ تیسرے، آسٹریلیا 9 میڈلز کے ساتھ چوتھے، روس 12 میڈلز کے ساتھ پانچویں، اٹلی 9 میڈلز کے ساتھ چھٹے، جنوبی کوریا 6 میڈلز کے ساتھ ساتویں، جاپان 14 میڈلز کے ساتھ آٹھویں، فرانس 6 میڈلز کے ساتھ نویں اور تھائی لینڈ 4 میڈلز کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان ریو اولمپکس2016 میں اب تک کوئی بھی میڈل جیتنے سے محروم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT