Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / مائیکل کلارک بیٹی کے باپ بن گئے

مائیکل کلارک بیٹی کے باپ بن گئے

ملبورن ، 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق آسٹریلیائی کپتان مائیکل کلارک ایک بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔ گزشتہ روز ان کی اہلیہ کائیل نے مقامی اسپتال میں بچی کو جنم دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچی اور ماں دونوں صحت مند ہیں۔ واضح رہے کہ مائیکل کلارک نے ماڈل اور ٹی وی ہوسٹ کائیل سے تین سال قبل شادی کی تھی۔کلارک رواں سال ہی تمام نوعیت کی مسابقتی کرکٹ سے سبکدوش ہوئے ہیں۔

تلنگانہ سینئر انٹر ڈسٹرکٹ تھرو بال
حیدرآباد ، 19 نومبر (ای میل) تلنگانہ تھرو بال اسوسی ایشن دوسری تلنگانہ اسٹیٹ سینئر انٹر ڈسٹرکٹ تھروبال چمپئن شپ (مین اینڈ ویمن) منعقد کررہی ہے۔ جنرل سکریٹری پی جگن موہن گوڑ کے بموجب اس مرتبہ میزبانی رنگاریڈی ڈسٹرکٹ تھرو بال اسوسی ایشن کو سونپی گئی ہے، جو 29 اور 30 نومبر کو لیڈ انڈیا۔ بھارت رتن ہائی اسکول واقع بندلہ گوڑہ، کیسرا میں مقابلے منعقد کرے گی۔ اس ٹورنمنٹ کے دوران تلنگانہ مین اور ویمن ٹیمیں منتخب کی جائیں گی جو 26 ویں فیڈریشن کپ۔ تھروبال چمپئن شپ (مین اینڈ ویمن) میں حصہ لیں گی۔ یہ قومی سطح کے مقابلے 4 تا 6 ڈسمبر ممبئی میں منعقد کرنے کا پروگرام ہے۔

TOPPOPULARRECENT