Wednesday , September 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / مائیکل کلارک نے سبکدوشی کا اعلان کردیا

مائیکل کلارک نے سبکدوشی کا اعلان کردیا

ناٹنگھم۔8اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) زخموں کی وجہ سے ٹیم سے دور رہنے اور کریئر کے دوران کبھی اس طرح ناقص فام کا شکار نہ ہونے والے مائیکل کلارک نے بالآخر آج اعلان کردیاہے کہ وہ ایشیز سیریز کے پانچویں مقابلہ کے بعد ٹسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے ۔ آسٹریلیا کو ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے ایشیز سیریز کے چوتھے ٹسٹ کے تیسرے ہی دن ایک اننگز اور 78رنز کی شکست ہوئی اور اس سیریز کے دوران مائیکل کلارک کے مظاہرے انتہائی مایوس کن ہیں جس کی وجہ سے ان پر تنقیدیں کی جارہی تھی ۔ 34سالہ کلارک کو گذشتہ چند برسوں کے دوران پیٹ اور پیر کی تکلیف کی وجہ سے کرکٹ سے دور رہنا پڑا اور ناقص فارم کی وجہ سے ان کی کریئر پر سوالیہ نشان لگائے جارہے تھے ‘ لہذا انہوں نے آج ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے ۔ کلارک پہلے ہی ونڈے اور ٹوئنٹی 20سے بھی کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں۔ کلارک نے کہا کہ ایک اور مقابلہ ہے جس کے بعد وہ بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT