Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / مائیکے جانے سے روکنے پر خودکشی

مائیکے جانے سے روکنے پر خودکشی

حیدرآباد /17 جولائی ( سیاست نیوز ) مائیکے روانگی میں شوہر کی رکاوٹ سے دلبرداشتہ خاتون نے حودکشی کرلی ۔ اپل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 22 سالہ کومل عرف سورنا لتا جو واسوی نگر علاقہ کے ساکن نکھیل کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کا شوہر پیشہ سے ٹیلر بتایا گیا ہے ۔ خاتون نے بونال تہوار کے پیش نظر مائیکے جانے کی خواہش کی تھی تاہم شوہر نے انکار کردیا تھا اور اس بات سے بحث کے بعد خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT