Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / مابعد یو پی انتخابی نتائج آر جے ڈی ۔ جے ڈی یو کشیدگی

مابعد یو پی انتخابی نتائج آر جے ڈی ۔ جے ڈی یو کشیدگی

پٹنہ ۔ /14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یو پی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی زبردست کامیابی کے بعد سینئر آر جے ڈی قائد رگھوونش پرساد سنگھ نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر نتیش کمار اعلیٰ مالیتی کرنسی نوٹوں کی تنسیخ کو تائید اور بی جے پی کی مدد کے بارے میں پورے یو پی انتخابات کے دوران خاموشی سے یہ کامیابی ممکن ہوسکی ۔ جے ڈی یو کے سینئر قائدین اور وزراء بجیندر پرساد یادو اور راجیو رنجن سنگھ للن نے آر جے ڈی قیادت سے کہا کہ رگھوونش پرساد سنگھ کو خاموش کردینا عظیم اتحاد کیلئے بہتر ہوگا ۔ وہ وقفہ وقفہ سے چیف منسٹر کے خلاف بیانات دیتے رہتے ہیں ۔ جے ڈی یو کے ترجمان نیرج کمار نے یہ بیان دیا ۔ چیف منسٹر کے ترجمان سنجے سنگھ نے صدر آر جے ڈی لالو پرساد پر زور دیا کہ وہ رگھو ونش پرساد سنگھ کے خلاف کارروائی کریں ۔ کیونکہ یہ اتحاد کیلئے بہتر نہیں ہوگا کہ وہ چیف منسٹر مخالف بیانات دیتے رہیں ۔

TOPPOPULARRECENT