Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لئے پودے لگانے دو افراد کی مساعی

ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لئے پودے لگانے دو افراد کی مساعی

حیدرآباد 15فروری (یواین آئی )ایک ایسے وقت جب ماحولیاتی آلودگی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور حکومت کی طرف سے اس کو دور کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سرسبزی و شادابی کے پروگرام کے تلنگانہ حکومت کی جانب سے آغاز کے باوجود دو افرادنے اپنے طور پر سرسبزی و شادابی میں اضافہ کیلئے کوششیں شروع کیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کی جاسکے اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھا جاسکے ۔ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے پی ستیہ نارائنا اور رمیش نامی دو افرادگزشتہ تین سالوں سے فٹ پاتھس کے قریب کھلے مقام پر پودے لگارہے ہیں۔ نہ صرف یہ دونوں شجر کاری کرتے ہیں بلکہ ان کے تحفظ اور انہیں جانوروں سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹری گارڈ بھی لگاتے ہیں۔ ان دونوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے ساتھ ساتھ اچھا کام کرنا ان کا مقصد ہے ۔ اب تک انہوں نے اپنے خرچ پر ایک ہزار پودے لگائے ہیں ۔ یہ سلسلہ گزشتہ تین برسوں سے جاری ہے ۔ سڑک کے کناروں ‘ سرکاری دفاتر ‘ سرکاری اسپتالوں کے خالی مقامات پر یہ پودے لگائے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT