Friday , July 21 2017
Home / دنیا / ماحولیاتی تبدیلی کے سمجھوتہ میں دوبارہ شمولیت کیلئے ٹرمپ پر دباؤ : تھریسامے

ماحولیاتی تبدیلی کے سمجھوتہ میں دوبارہ شمولیت کیلئے ٹرمپ پر دباؤ : تھریسامے

لندن ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے آج کہا کہ ہیمبرگ اجلاس میں جی ۔ 20 قائدین اس بات کی کوشش کریں گے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق 2015ء کے پیرس سمجھوتہ میں دوبارہ شمولیت کی ترغیب دی جائے۔ تھریسامے نے جرمن بندرگاہ کے شہر ہیمبرگ میں دو روزہ چوٹی کانفرنس کے آغاز سے قبل بی بی سی سے کہا کہ ’’میں سمجھتی ہوں کہ یہ ممکن ہے۔ پیرس سمجھوتہ پر ہم دوبارہ بات چیت نہیں کررہے ہیں۔ یہ سمجھوتہ بدستور برقرار رہے گا لیکن میں چاہتی ہوں کہ امریکہ اس سمجھوتہ میں دوبارہ واپسی کی راہیں تلاش کرے‘‘۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ’’میں سمجھتی ہوں کہ اس اجلاس میں صدر ٹرمپ کو ایک اجتماعی پیغام دینا اس سمجھوتہ میںامریکہ کی واپسی کیلئے اہمیت کا حامل ہوگا۔ میں امید کرتی ہوں کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کرسکتے ہیں‘‘۔ تھریسامے قبل ازیں ماحولیاتی تبدیلی کے اس سمجھوتہ سے امریکہ کی علحدگی پر افسوس کا اظہارکی تھیں۔ 195 ملکوں نے اس سمجھوتہ کو منظوری دی تھی، جس میں امریکہ بھی شامل تھا۔

اسپین میں پولیس جوانوں کو گولی
مارنے والا گرفتار
میڈرڈ،، 7جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی اسپین کے بارسلونا صوبہ کے گاوا شہر سے پولیس نے دو پولیس جوانوں کو گولی مارنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس کے مطابق یہ معاملہ دہشت گردی سے متعلق نہیں ہے ۔گاوا ٹاؤن ہال کے ترجمان نے بتایا کہ اس واقعہ میں دونوں پولیس جوان شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT