Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ماحولیات اور ترقیات میں ہم آہنگی ضروری :آر ایس ایس

ماحولیات اور ترقیات میں ہم آہنگی ضروری :آر ایس ایس

اجین ۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے سرسنچالک موہن بھاگوت نے آج کہاکہ سیاست کی ساخت کچھ ایسی کی جانی چاہئے جس سے ماحولیات اور ترقیات میں تصادم نہ ہوسکے۔ کوئی درمیانی راستہ دریافت کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نہیں کہتا کہ ترقیات اور ماحولیات میں تصادم ہونا چاہئے۔ کثیر قومی بڑی کمپنیاں ہندوستان آچکی ہیں اور انہوں نے یہ نقصان پہنچایا ہے۔ پوری دنیا میں کہیں بھی ماحولیات اور ترقی میں تصادم کے مسئلہ کا حل موجود نہیں ہے۔ اس لئے ہندوستان کو کوئی درمیانی راستہ نکالنا ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT