Sunday , April 30 2017
Home / شہر کی خبریں / ماحولیات کا تحفظ ریاستی حکومت کی اولین ترجیح

ماحولیات کا تحفظ ریاستی حکومت کی اولین ترجیح

صحافیوں کو ماحولیات کی تبدیلی سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : مسٹر بی کلیان چکرورتی ڈائرکٹر جنرل ماحولیات تحفظ اور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ و اسپیشل سکریٹری ماحولیات و فارسٹس نے آج کہا کہ تلنگانہ میں ماحولیات کی تبدیلی کا جائزہ لینا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تمام ترقیاتی پراجکٹس کا اپنے ماحولیاتی دوستانہ اقدامات کے نکتہ نظر سے جائزہ لیا جارہا ہے یہاں ماحولیات کی تبدیلی پر منعقدہ دو روزہ ریاستی سطح کے میڈیا ورکشاپ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر چکرورتی نے کہا کہ ماحولیات کی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجس سے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے میڈیا اہم رول ادا کرسکتا ہے ۔ ماحولیات کے تحفظ کے لیے منصوبے اور پالیسی سازی میں تعاون کرسکتا ہے ۔ انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ ماحولیات کو ذہن میں رکھ کر پالیسیوں ، پروگراموں اور اقدامات کے بارے میں اپنی رائے تحریر کریں ۔ اس پروگرام کو مرکز برائے میڈیا اسٹیڈیز کی جانب سے منعقد کیا گیا جس میں وزارت ماحولیات ، فارسٹس اینڈ ماحولیات کی تبدیلی اور جرمن ایجنسی برائے بین الاقوامی تعاون نے بھی حصہ لیا ۔ اس پروگرام کا مقصد مقامی اور علاقائی سطح پر صحافیوں میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق رپورٹنگ کو موثر بنانے کی ترغیب دینا ہے ۔ ڈائرکٹر ماحولیات تبدیلی اشیش چترویدی ، سینئیر جرنلسٹ ایس ناگیش کمار نے بھی خطاب کیا ۔ مسٹر سوم شیکھر بیورو چیف ہندو بزنس لائن اور مسٹر ٹی اشوک سینئیر جرنلسٹس بھی اس موقع پر موجود تھے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT