Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ماحولیات کا تحفظ ہر ایک کی ذمہ داری

ماحولیات کا تحفظ ہر ایک کی ذمہ داری

موڑتاڑ میں شجرکاری پروگرام سے رکن اسمبلی پرشانت ریڈی کا خطاب
بھیمگل ۔ /10 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موڑتاڑ میں ریونیو آفس پر شجرکاری مہم میں ہریتا ہارم پروگرام کا افتتاح بالکنڈہ رکن اسمبلی و مشین بھاگیرتا نائب صدرنشین مسٹر پرشانت ریڈی نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ  تلنگانہ ریاست میں ہریتا ہارم پروگرام کے ذریعہ 46 کروڑ پودے لگائے جائیں گے ۔ ماحولیات کا تحفظ کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے ۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ریاست میں سرسبزی و شادابی میں اضافہ کیلئے عوامی تحریک میں بڑی تبدیلی لانا ہے ۔ ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے پودوں کا ہونا بے حد ضرو ری ہے ۔ تاکہ آلودگی کا مکمل طور پر خاتمہ ہوسکے ۔ شجرکاری سے ماحول ہرا بھرا رہتا ہے اوربارش ہوتی ہے ۔ ہر فرد کم از کم 11 پودے اپنے گھروں میں ہو یا اپنے محلہ میں لگائے ۔ رکن اسمبلی مسٹر پرشانت ریڈی نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ تلنگانہ کو سنہری تلنگانہ بنانے کیلئے کئی اقدامات کررہے ہیں ۔ جن میں ایک ہریتا ہارم پروگرام بھی شامل ہے ۔ تلنگانہ کے ہر شعبہ جات کو متحرک کرتے ہوئے منفرد اسکیمات کو روبعمل لاتے ہوئے نہ صرف ریاست کو ترقی کی جانب گامزن کردیا ہے بلکہ ریاست میں قدرتی ماحول کو بنائے رکھنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس پروگرام میں صدرنشین منڈل پرجا پریشد مسٹر چنیہ ‘ ضلع نائب صدر ٹی آر ایس پارٹی پورنا  ‘ صدر منڈل ٹی آر ایس ایلیا ‘ زرعی مارکٹ چیرمین راجیشور ‘ ایم پی ٹی سی مرلی گوڑ کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT