Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / ماحولیات کیلئے غربت بڑا مسئلہ : وزیر اعظم

ماحولیات کیلئے غربت بڑا مسئلہ : وزیر اعظم

نئی دہلی ۔ 4 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ماحولیاتی تبدیلی میں ہندوستان کے موقف کو واضح کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ تمام ممالک کیلئے اس مسئلہ میں یکساں قوانین کو لاگو نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ غربت ماحولیات کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے ۔ نریندر مودی نے کہا کہ بعض وقت ماحولیات پر جو تشویش ظاہر کی جاتی ہے وہ کم فہمی پر مشتمل ہوتی ہے اور بعض مرتبہ اس مسئلہ کو بہت زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کردیا جاتا ہے ۔ نریندر مودی قابل تجدید ترقی کے موضوع پر ایک کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ کانفرنس میں چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ٹی ایس ٹھاکر بھی شریک تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ایک متوازن اقدام کی ضرورت ہے اور ہر ملک کے اپنے چیلنجس اور مسائل ہیں ان سے نمٹنے کے ہر ملک کے اپنے طریقے بھی ہیں۔ اگر ہم ایک ہی طرح کے قوانین تمام ملکوں اور تمام افراد کیلئے لاگو کردیں تو یہ کارآمد ثابت نہںہونگے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایسا مسئلہ ہے جس میں ہر ملک کو اپنی حیثیت کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے اور ایک دوسرے کی ضرورتوں کا خیال رکھا جانا چاہئے ۔ کسی ایک کی غلط کاریوں کیلئے کسی دوسرے کو یا دوسرے تمام ممالک کو ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا اورماحولیاتی تبدیلی جیسے مسئلہ سے نمٹتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT