Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / مادام توساد میوزیم میں شاہ رخ خان کا مومی مجسمہ

مادام توساد میوزیم میں شاہ رخ خان کا مومی مجسمہ

لندن ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شاہ رخ خان نے اپنے مشہور مومی مجسمہ کی نئی شکل کو آج مادام توساد میوزیم میں نقاب کشائی کے ذریعہ بے نقاب کیا۔ ان کا مقصد اپنی تازہ فلم ’’فین‘‘ کی تشہیر تھا جو کل نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔ شاہ رخ خان کے مومی مجسمہ کی نئی شکل میں انہیں گورو کی طرح کے لباس میں دکھایا گیا ہے۔ گورو ان کی نئی فلم فین کا مرکزی کردار ہے۔ شاہ رخ خان نے یہ فلم کئی سال میں مکمل کی ہے۔ شاہ رخ خان اپنی فلموں انجام اور ڈر سے مشہور ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT