Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مادری زبان کی حفاظت ہر ایک کی ذمہ داری

مادری زبان کی حفاظت ہر ایک کی ذمہ داری

ہاجرہ ویمنس کالج کرنول میں پروفیسر ایم انور حسین کا خطاب
کرنول /24 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مادری زبان کی حفاظت ہم تمام کی ذمہ داری ہے ۔ مادری زبان کی اہمیت اور افادیت کے تعلق سے طلباء کو شعور بیداری پیدا کریں جس طرح مادری زبان میں اپنے خیالات کو آسانی کے ساتھ پیش کرسکتے ہیں دوسری زبان میں نہیں کرسکتے ۔ ان خیالات کا اظہار عثمانیہ کالج کے تلگو لکچرر ایم انور حسین نے ہاجرہ ویمن کالج کی طالبات این ایس ایس یونٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ این ایس ایس کے ذریعہ عوام کی خدمت کرنے کا موقع مل رہا ہے ۔ این ایس ایس کی طالبات نے شہر کے قریب اسٹانڈن پورم کے علاقہ میں صفائی اور تعلیم اور سماجی اور معاشی حالات کے تعلق سے وہاں کے رہنے والوں کے اندر شعور بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی ۔ صفائی سے ہونے والے فائدے کے تعلق سے سمجھایا گیا ہے ۔ مادری زبان کے تعلق سے عوام کے اندر شعور بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ۔ دوسری زبان سیکھنا بری بات نہیں ہے ۔ مگر اپنی مادری زبان کو حقیر سمجھنا بری بات ہے ۔ اپنے علاقہ کو صاف اور شجرکاری لگانا ضروری ہے کیونکہ ماحولیات کس طرح خراب ہوتا ہے ۔ اس طرح کے پروگرام کے ذریعہ عوام کو سمجھایا جاتا ہے ۔ این ایس ایس یونٹ کی عہدیدار شوبھارانی نے کیا ۔ اس پروگرام اسٹانڈن پورم کے عوام اور طلباء اور طالبات اساتذہ اور دیگر شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT