Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / مادنا پیٹ میں پولیس کا کارڈن سرچ 11 افراد گرفتار ، تلواریں اور گاڑیاں ضبط

مادنا پیٹ میں پولیس کا کارڈن سرچ 11 افراد گرفتار ، تلواریں اور گاڑیاں ضبط

حیدرآباد ۔ /17 اگست (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے مشتبہ افراد کی مجرمانہ سرگرمیوں اور غیرسماجی عناصر کا پتہ لگانے کیلئے مادناپیٹ علاقہ میں کارڈن سرچ آپریشن کیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائینا کی زیرنگرانی مادنا پیٹ کے علاقے چندریا جھونپڑیوں میں یہ محاصرہ اور تلاشی مہم لی گئی تھی جس کے تحت 11 مشتبہ افراد بشمول 7 روڈی شیٹر ، 44 موٹر سائیکلیں ، 3 آٹو ، 7 تلواریں ضبط کرلیں ۔ مسٹر ستیہ نارائینا نے بتایا کہ عوام میں احساس تحفظ کو فروغ دینے کیلئے کارڈن سرچ آپریشن کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پرانے شہر کے مختلف مقامات پر یہ آپریشن کئے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT