Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / مادھاپور میں قحبہ گری کا ریاکٹ بے نقاب

مادھاپور میں قحبہ گری کا ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد ۔ 25 جولائی (سیاست نیوز) سائبرآباد اسپیشل آپریشن ٹیم نے مادھاپور میں دھاوا کرکے قحبہ گری کے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا جو بیرونی ممالک کی جسم فروش لڑکیوں کے ذریعہ چلایا جارہا تھا۔ ریاکٹ کا اصل سرغنہ پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہیکہ وہ اسے بہت جلد گرفتار کرلے گی۔ ایس او ٹی سائبرآباد نے خفیہ اطلاع پر کہ مادھاپور پرینکا نگر میں واقع اپارٹمنٹ میں فلیٹ کو کرایہ پر حاصل کرکے جسم فروشی کا کاروبار جاری ہے یہ دھاوا کیا ۔ ٹھکانے کی پولیس کو کافی دنوں سے تلاش تھی۔ پولیس نے دھاوے کے دوران دو لڑکیوں اور چار گاہکوں کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لی گئی ایک لڑکی کا تعلق روس سے بتایا گیا ہے جوروس سے دہلی اور دہلی سے حیدرآباد پہنچی۔ ذرائع کے مطابق روس کی لڑکی کچھ حد تک ہندی بول چال سے واقف ہے۔ ایس او ٹی نے اس سے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔ یہ لڑکی جس دن جسم فروشی کے ٹھکانے سے پولیس کو برآمد ہوئی اسی دن دہلی سے حیدرآباد آئی تھی۔ پولیس مزید لڑکیوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کے تعلق سے تفصیلات جمع کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT