Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مادھا پور میں انیمیشن اینڈ گیمنگ کا افتتاح

مادھا پور میں انیمیشن اینڈ گیمنگ کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ شہر حیدرآباد بہت جلد آئی ٹی ( انفارمیشن ٹکنالوجی ) ہب میں تبدیل ہوجائے گا ۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ نے مادھا پور میں انیمیشن اینڈ گیمنگ کا افتتاح کیا اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہر حیدرآباد کو آئی ٹی ( انفارمیشن ٹکنالوجی ) شعبہ میں حیدرآباد کو ایک اونچا مقام بنایا جائے گا اور بالخصوص گیمنگ ، انیمیشن اسٹارٹپ اداروں کو اولین ترجیح دے گی ۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ نے پر زور انداز میں کہا کہ جاریہ ماہ 28 دسمبر کو ٹی ہب میں ستیہ نادیڈنلہ اسٹاریٹس کا دورہ کر کے تفصیلی جائزہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے اور بہتر روزگار کے مواقعوں کو فروغ دینا ہی حکومت کا اہم مقصد ہے ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ آئندہ سال پہلے سہ ماہی میں حیدرآباد میں امیج سنٹر کا افتتاح کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں جاریہ ماہ 28 دسمبر کو چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے انفارمیشن ٹکنالوجی شعبہ سے متعلق 4 بالکل نئی پالیسیوں کا آغاز کریں گے ۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ملک بھر میں ہی شہر حیدرآباد بہت ہی منفرد و محفوظ شہر ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT