Monday , August 21 2017
Home / دنیا / مادہ پرستی سے دور رہنے کرسمس پر پوپ کا پیغام

مادہ پرستی سے دور رہنے کرسمس پر پوپ کا پیغام

وٹیکن سٹی ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا میں میں بسنے والے 1.2 ارب رومن کیتھولک عسائیوں کو خبردار کیا ہے کہ کرسمس کے سالانہ مذہبی تہوار کے موقعے پر مال و دولت کے ’نشے‘ میں مست نہ رہیں۔ اْنھوں نے ’مہنگائی، لذت پرستی، مال و دولت اور اصراف‘ کی شکار دنیا میں زیادہ سادگی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پوپ نے سینٹ پیٹر بیسیلیکا میں تقریباً دس ہزار لوگوں کے سامنے کرسمس کی شام کی خوشیاں منائیں۔ بعدازاں وہ سینٹ پیٹر چوک کی مرکزی بالکونی سے کرسمس کا روایتی خطاب کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اْن کا کہنا تھا کہ کرسمس ’اپنے آپ کو دوبارہ سے کھوجنے کا وقت ہے کہ ہم کون ہیں۔‘ اْنھوں نے اپنے پیروکاروں سے حضرت عیسیٰ کی طرح سادگی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے: ’خدا کی طرف سے عطا کردہ صفات کے باوجود اْنھوں نے غربت میں جنم لیا تاکہ دوسروں کو سادگی کا درس ملے۔‘ اْنھوں نے کہا کہ ’معاشرہ جو مہنگائی، لذت پرستی، مال و دولت، اصراف، دکھاوے اور خود پسندی میں ڈوبا ہوا ہے، اِس میں یہ بچہ ہمیں سادگی اختیار کرنے کا درس دیتا ہے، دوسرے الفاظ میں وہ راستہ جو متوازن، بااصول اور جو ضروری ہو، اْس کو دیکھنے اور اْس پر عمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

TOPPOPULARRECENT