Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / مارشل ارجن سنگھ ممتاز فوجی : سونیا اور راہول گاندھی

مارشل ارجن سنگھ ممتاز فوجی : سونیا اور راہول گاندھی

فوج کی رہنمایانہ روشنی گُل ہوگئی : سینئر قائد بی جے پی لال کرشن اڈوانی

نئی دہلی ۔ 17ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے 1965ء کی جنگ کے ہیرو مارشل ارجن سنگھ کی موت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک ممتاز فوجی اور سفارت کار قرار دیا جو محاذ پر قیادت کیا کرتے تھے ۔ سونیا گاندھی نے کہاکہ ارجن سنگھ خاص طور پر برما محاذ پر دوسری عالم گیر جنگ کے دوران کامیاب کارروائیوں کی میعاد کیلئے یاد رکھے جائیں گے ۔ نائب صدر راہول گاندھی نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ وہ ایک بے انتہا ماہر فوجی تھے ۔ ہندوستانی فضائیہ کے مارشل ارجن سنگھ کی موت ایک ماہر سفارت کار کی موت ہے ۔ ان کی موت ہندوستان کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جس نے ایک سچا ہیرو کھودیا ہے ۔ سینئر کانگریس قائد سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا کہ ارجن سنگھ دلیری کی علامت اور دانشوری کی تجسیم تھے ۔ ارجن سنگھ 1965ء ہند۔پاک جنگ کے ہیرو اور ہندوستانی فضائیہ کے واحد عہدیدار تھے جنہیں پانچ ستارے کا مرتبہ حاصل ہوا ۔ وہ 98سال کی عمر میں کل انتقال کرگئے ۔ بی جے پی کے سینئر قائد ایل کے اڈوانی نے کہا کہ وہ مارشل ارجن سنگھ کی موت کا سوگ منارہے ہیں ۔ مصلح افواج نے ایک رہنمایانہ روشنی کھودی ہے ۔ اڈوانی نے کہاکہ ارجن سنگھ ایک ممتاز ‘ دلیر جنگجو اور تحریک کا سرچشمہ قائد تھے ۔ ہندوستانی فوج خاص طور پر ہندوستانی فضائیہ نے اپنی ایک رہنمایانہ روشنی کھودی ہے ۔ وہ ان کی موت پر تہہ دل سے سوگوار ہیں اور ان کے سوگوار خاندان کو تعزیت پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے فوج کے تحقیقی اور ریفرل ہاسپٹل میں کل شب 3بجے اپنی آخری سانس لی تھی ۔ ان کے ساتھ ہی ہندوستانی فضائیہ کا شاندار دور اختتام پذیر ہوا ۔ دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے بھی مارشل ارجن سنگھ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے انتقال کو قوم کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے ۔

فوجی اعزاز کے ساتھ ارجن سنگھ کی آخری رسومات
نئی دہلی17ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندستانی فضائیہ کے مارشل ارجن سنگھ کی آخری رسومات مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔مسٹر سنگھ کا کل شام یہاں فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل (آر آر) اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ وہ 98برس کے تھے اور دل کا دورہ پڑنے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔وہ 1965کی ہند۔پاک جنگ کے وقت ہندستانی فوج کے سربراہ تھے جس میں ہندستان کی فتح میں فضائیہ کے تعاون کو اہم سمجھا جاتا ہے ۔ وہ سوئزرلینڈ میں ہندستان کے سفیر اور کینیامیں ہائی کمشنر کے عہدہ پر رہے تھے ۔انہیں 1965کی جنگ میں بہتر ین قیادت کرنے کے لئے پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ مسٹر سنگھ کی آخری رسومات برار اسکوائر نئی دہلی میں کل پیر کو ادا کی جائیں گی ۔ ارجن سنگھ کے انتقال پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ‘ نائب صدر وینکیا نائیڈو کانگریس صدر سونیا گاندھی و دیگر نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT