Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / مارلن سامیلس کی بولنگ پر پابندی

مارلن سامیلس کی بولنگ پر پابندی

دبئی، 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر مارلن سامیلس کا بولنگ ایکشن غیرقانونی ثابت ہونے پر اُن پر ایک سال تک بولنگ کرنے پر پابندی عائد کردی۔ آئی سی سی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ 34 سالہ آل راؤنڈر کے بولنگ ایکشن کو رواں سال اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف گال ٹسٹ میں مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان کے ایکشن کا جائزہ لیا گیا۔ مارلن کے ایکشن کو میچ انتظامیہ کی جانب سے مشکوک قرار دیئے جانے کے بعد آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اس کا برسبین میں آزادانہ جائزہ لیا گیا۔ جائزے میں معلوم ہوا کہ مارلن کا بازو بولنگ کے دوران 15 ڈگری کی حد سے تجاوز کررہا ہے جس پر اُن کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔ مارلن کو ڈسمبر 2013ء میں اُن کی تیز گیند پر بین الاقوامی کرکٹ میں بولنگ سے معطل کردیا گیا تھا۔ اس طرح یہ اُن کی دو سال میں دوسری معطلی ہے ۔ مارلن نے ٹسٹ میں 41 اور ونڈے کرکٹ میں 85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT