Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / مارلن سمیولس سال کے بہترین ویسٹ انڈیز کرکٹر

مارلن سمیولس سال کے بہترین ویسٹ انڈیز کرکٹر

انٹیگا۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے مارلن سمیولس کو ویسٹ انڈیز کا سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا جبکہ کرس گیل کو  ٹوئنٹی20  کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔سمیولس نے سال 2015 میں 22 ونڈے میچوں میں 859 رنز بنائے تھے جبکہ حال ہی میں کھیلی گئی سہ رخی سیریز میں 258 رنز بنا کر آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ کے بعد سیریز کے دوسرے کامیاب بیٹسمین رہے۔ سمیولس نے ویسٹ انڈیز کو رواں سال ورلڈ کپ  ٹوئنٹی20  میں چمپیئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جہاں فائنل میں انگلینڈ کے خلاف انھوں نے ناقابل شکست 85 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ڈیرن براووکو ٹسٹ  کرکٹ میں سال کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ڈیون براوو کیریبیئن  ٹوئنٹی20  کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سمیولس ویسٹ انڈیز کی جانب سے ونڈے میں بہترین کارکردگی پرونڈے کرکٹ کے سال کے بہترین کھلاڑی کے بھی حق دار ٹھہرے۔گیل کو ویسٹ انڈیز کے سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کرس گیل نے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف گروپ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔سری لنکا کے خلاف اپنے پہلے میچ میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنر جومیل ویریکن کو ابھرتے کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنس کرکٹ ٹیم کی کپتان اسٹیفنی ٹیلر کو  ٹوئنٹی20  اور ونڈے کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT