Saturday , July 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مارکٹ کمیٹی نارائن پیٹ میں حمالوں کا تھیلے اٹھانے سے انکار

مارکٹ کمیٹی نارائن پیٹ میں حمالوں کا تھیلے اٹھانے سے انکار

نارائن پیٹ۔/15فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ زرعی مارکٹ کمیٹی میں حمالوں نے تھیلے اٹھانے کی مزدوری میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے تھیلوں کو اٹھانے سے انکار کردیا۔ زرعی مارکٹ کمیٹی میں مارک فیڈ ( سرکاری مرکز اناج خریداری ) میں فروختگی کیلئے کسانوں نے بڑی تعداد میں تور لایا، حمال ٹریکٹروں سے تھیلوں کو اٹھاکر ڈھونے کیلئے فی تھیلا 15 روپئے سابق میں وصول کیا کرتے تھے مگر 20 روپئے وصول کئے جانے پر کسانوں نے ناراضگی کا اظہار کیا اور اس کی اطلاع بنڈی وینوگوپال چیرمین زرعی مارکٹ کمیٹی کو دی۔ چیرمین زرعی مارکٹ کمیٹی نے زرعی مارکٹ پہنچ کر حمالوں کو سمجھایا کہ حکومت کی جانب سے فی تھیلا حمالی کی قیمت 15روپئے مقرر ہے جس پر حمال شدید ناراض ہوئے اور کہا کہ یہ مزدوری ناکافی ہے۔ 20روئے فی تھیلا مزدوری کا مطالبہ کیا گیا۔ ناراض حمالوں نے تھیلے اٹھانے سے انکار کیا۔

TOPPOPULARRECENT