Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / مارکٹ گراوٹ سے اوباما کو واقف کروایا گیا

مارکٹ گراوٹ سے اوباما کو واقف کروایا گیا

واشنگٹن 24 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر بارک اوباما کو عالمی معاشی مارکٹوں کی صورتحال سے واقف کروایا گیا جہاں اسٹاکس اور شئیرس کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ درج کی گئی ہے ۔ وائیٹ ہاوز نے عالمی مارکٹ میں ہوئی اتھل پتھل کے بعد آج یہ بات بتائی ۔ وائیٹ ہاوز کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ امریکی معیشت مستحکم ہے اور امریکی عہدیدار چین پر یہ زور دیتے جا رہے ہیں کہ وہ معاشی اصلاحات کو اختیار کرے اور اپنی کرنسی کیلئے مارکٹ میں طئے پانے والے زر مبادلہ کا تعین کرے ۔عالمی سطح پر اسٹاکس مارکٹ کیلئے آج کے دن کو ’’ سیاہ پیر ‘‘ قرار دیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT