Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / ماریا شاراپوا فرنچ اوپن سے محروم

ماریا شاراپوا فرنچ اوپن سے محروم

پیرس ۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام)فرنچ ٹینس فیڈریشن نے روسی کھلاڑی ماریا شاراپوا کو فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں شرکت کے لئے راست داخلہ دینے سے انکار کردیا۔ صدر ایف ایف ٹی برنارڈ گائیڈیسیلی نے کہا ہے کہ کوئی بھی رولینڈ گیروس پر انہیں گزشتہ دو خطابات سے محروم نہیں کرسکتا تاہم اس مرتبہ ایونٹ میں کھیلنے کیلئے ان کی درخواست منظور نہیں کریں گے کیونکہ وائلڈ کارڈ (راست داخلہ) کا معاملہ زخموں سے صحت یاب ہوکرکھیل میں لوٹنے والے کھلاڑیوں پر نافذ ہوتا ہے۔15 ماہ کی پابندی کے بعد روسی ٹینس اسٹار کو مسلسل تیسرے ٹورنمنٹ میں ناکامی کا سامنا ہے۔ ماریا شاراپوا کو اٹالین اوپن کے اہم میچ میں زخمی ہو کر میچ اور ٹورنمنٹ دونوں سے دستبردار ہونا پڑا۔ اس کے ساتھ شاراپوا کی ومبلڈن میں راست رسائی بھی ناممکن ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT