Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ماریا شاراپوا فٹ ہوگئیں ،چائنا اوپن میں جلوہ گرہوں گی

ماریا شاراپوا فٹ ہوگئیں ،چائنا اوپن میں جلوہ گرہوں گی

ماسکو ۔22 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپوا فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں اور انہوں نے رواں ماہ کے آخر میں چین میں شروع ہونے والے ویمنز ایونٹ میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ 5 مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپئن ماریا شاراپوا نے گھٹنے کی تکلیف کے باعث سال کے چوتھے اور آخری گرانڈ سلام یوایس اوپن میں حصہ نہیں لیا تھا۔ عالمی نمبر تین کھلاڑی نے کہا کہ وہ فٹنس مسائل سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں اور اب چائنا اوپن میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گی۔ چائنا اوپن 27 ستمبر کو شروع ہوگا۔

ہند ۔ نیوزی لینڈ ہاکی ٹسٹ سیریز
نئی دہلی ۔ 22 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )آئندہ سال کے اولمپک گیمز کیلئے اپنی تیاریوں کے تحت ہندوستان 2 تا 11 اکٹوبر آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 6 میچ کی ہاکی ٹسٹ سیریز میں مسابقت کرے گا ، یہ میچس نیلسن اور کرائسٹ چرچ میں بھی کھیلے جائیں گے ۔ ہاکی انڈیا کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان ابتدائی دو مقابلے نیوزی لینڈ اے ٹیم کے خلاف کھیلے گا اور آخری چار میچس نیوزی لینڈ سینئر مینس ٹیم کے خلاف منعقد ہوں گے ۔ ہندوستان کیلئے یہ ٹور ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ لیگ فائنل کیلئے تیاری کا حصہ ہے ۔

 

ڈیوس کپ میں ہندوستان ٹاپ سیڈ
نئی دہلی ۔ 22 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ورلڈ گروپ کیلئے کوالیفائی ہونے میں اُن کی ناکامی سے قطع نظر ہندوستان کو ڈیوس کپ گروپ I ایشیاء ؍ اوشیانیا زون میں نمبر ایک سیڈنگ دی گئی ہے ۔ آئندہ سال کے ڈراز کا اعلان سانٹیاگو میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کی سالانہ جنرل میٹنگ کے اختتام پر کیا جائے گا ۔ جہاں ہندوستان کو نمبر ایک سیڈ قرار دیا گیا ہے، وہیں اس زون میں ازبکستان نمبر 2 اور دو دیگر ممالک کو فرسٹ راؤنڈ بائیز حاصل ہوں گے ، جو 2016 ء سیزن کے تحت مارچ میں کھیلے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT