Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ماریڈپلی بلیوز کے خلاف ایس یو سی سی کو کامیابی

ماریڈپلی بلیوز کے خلاف ایس یو سی سی کو کامیابی

حیدرآباد۔ 15 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے A-15 ڈیویژن کے ماریڈپلی گراؤنڈس پر آج کھیلے گئے ایک میچ میں ایس یو سی سی نے ماریڈپلی بلیوز کو شکست دیتے ہوئے 5 پوائنٹس حاصل کرلیا۔ ماریڈپلی بلیوز نے پہلے بیٹنگ کی۔ اس ٹیم کے سریدھر نے 65 گیندوں میں 52 رنز، سوامی نے 34 گیندوں میں 35 رنز راجو نے 59 گیندوں میں 47 رنز بنایا اور ٹیم کا مجموعی اسکور 45 اوورس میں 6 وکٹس پر 224 رنز رہا۔ ایس یو سی سی کے سندیپ نے 9 اوورس میں 65 رنز دے کر 2 وکٹس حاصل کیا۔ حامد نے بشمول دو میڈنس 9 اوورس میں 2 وکٹس حاصل کیا۔ ایس یو سی سی نے 30.1 اوورس میں 225 رنز بناتے ہوئے کامیابی کا ہدف پورا کرلیا۔ عبدالکریم نے 6 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنایا۔ نوید، شبھم اور اظہر فی کس 24 رنز بناسکے۔ رماکانت کو 3 ، چیتنیہ اور اویناش کو 2، 2 وکٹس حاصل ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT