Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ماریڈپلی پولیس اسٹیشن پر حملے میں ملوث 35 افراد گرفتار

ماریڈپلی پولیس اسٹیشن پر حملے میں ملوث 35 افراد گرفتار

ملزمین کو 4روزہ عدالتی تحویل ‘ موبائلس اور موٹر سیکلیں ضبط
حیدرآباد۔ 10 اگست (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے ماریڈپلی پولیس اسٹیشن حملے میں ملوث 35 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر پربھاکر راؤ نے بتایا کہ 3 اگست کو تقریباً 200 افراد پر مشتمل ایک ہجوم نے سکندرآباد کے ماریڈپلی اسٹیشن پر اچانک حملہ کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس اسٹیشن کی اہم دستاویزات بشمول جنرل ڈائری اور دیگر ریکارڈس کو نذرآتش کردیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مہاتما گاندھی نگر ایسٹ ماریڈپلی کے ساکن آٹو ڈرائیور جی بانپا کی مشتبہ موت پر اسی علاقہ کے عوام نے پولیس کو اس موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا تھا۔ حملے کے دوران ہجوم نے پولیس اسٹیشن کے وائر لیس سیٹ، ڈراگن لائٹس ، لیاپ ٹاپ، موبائل فونس اور دیگر اہم اشیاء لوٹ لیا تھا۔ حملہ آوروں نے کشائی گوڑہ بس ڈپو سے وابستہ دو آر ٹی سی بسیں اور کارخانہ پولیس اسٹیشن کی موبائیل پٹرولنگ ویان پر بھی حملہ کردیا تھا۔سی سی ایس پولیس نے آج 35 افراد بشمول کلیدی ملزمین گنٹہ راجو، پی نوین عرف ٹمو، گنٹہ سائی رام، محمد مولانا عرف مولا، ایس ہنومنتو، کے یادیا، بی وشویندر، کوٹارامو، سید رفیق، امبالہ کرن اور دیگر حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔ 101 حملہ آوروں کی شناخت کرلی ہے ۔35 ملزمین کی گرفتاری کے بعدان کے قبضہ سے 10 موبائیل فونس، 8 موٹر سائیکلیں، 5 آہنی سلاخیں اور دیگر اشیاء برآمدکرلیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT