Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ماسٹرز چمپینس لیگ میں سہواگ کو جیمنی اَریبینس کی کپتانی سپرد

ماسٹرز چمپینس لیگ میں سہواگ کو جیمنی اَریبینس کی کپتانی سپرد

دبئی ، 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جیمنی اریبینس نے جو آنے والی ماسٹرز چمپینس لیگ میں حصہ لینے والی ٹیم ہے، آج ویریندر سہواگ کو اپنا کیپٹن اور ٹیم ڈائریکٹر نامزد کیا۔ دنیا کے مختلف حصوں سے کھلاڑی اور مینجمنٹ یہاں نمودار ہوئے اور ٹیم لوگو اور ٹیم جرسی کی رونمائی کی۔ ٹیم اونر اور سی ای او نلین کھیتان نے کہا کہ وہ ٹیم کو متعارف کرنے کی بالکلیہ انوکھی کوشش جس کے تحت اسکولی بچے تقریب میں شریک ہوئے۔ ٹیم پیٹرن میدھا اہلوالیہ نے سہواگ کو کپتان بنانے کا اعلان کیا۔ ٹیم کے دیگر نمائندہ اسٹارز میں ثقلین مشتاق، رچرڈ لیوی، پال ہیرس، ژاک روڈالف، شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT