Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ماسٹرز چمپینس لیگ : پاکستانی کھلاڑی کو این او سی کیلئے سبکدوشی ضروری

ماسٹرز چمپینس لیگ : پاکستانی کھلاڑی کو این او سی کیلئے سبکدوشی ضروری

کراچی ، 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماسٹرز چمپینس لیگ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹرز پر واضح کردیا ہے کہ انھیں اس لیگ میں شرکت کی اجازت صرف اسی صورت میں ملے گی جب وہ باضابطہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اسے تحریری طور پر مطلع کریں گے۔ ریٹائرڈ کرکٹرز کی یہ ماسٹرز چمپینس لیگ 28 جنوری سے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان کے دس کرکٹرز محمد یوسف، عبدالرزاق، ثقلین مشتاق، توفیق عمر، رانا نوید الحسن، سلیم الہی، حسن رضا، اظہر محمود، ہمایوں فرحت اور یاسر حمید نے یہ لیگ کھیلنے کا معاہدہ کر رکھا ہے۔ ترجمان پی سی بی بتایا کہ متعدد کرکٹرز نے این او سی کیلئے درخواست دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT