Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ماسٹر محمد حسین کو اسپائرنگ میں گولڈ

ماسٹر محمد حسین کو اسپائرنگ میں گولڈ

حیدرآباد ، 15 سپٹمبر (راست) ماسٹر سید محمد حسین والد سید افتخار حسین، متعلم ساتویں جماعت کو 61 ویں انٹر اسکولس ۔ ڈسٹرکٹ لیول اسپورٹس اینڈ گیمز 2015-16ء کے انڈر 12 سیکشن کے کلر بیلٹ زمرے میں اسپائرنگ کا اول مقام اور گولڈ میڈل حاصل ہوا۔ اسکول گیمز فیڈریشن تلنگانہ اسٹیٹ حیدرآباد کے زیراہتمام مقابلوں میں میسکو گریڈ ہائی اسکول ملک پیٹ کے طالب علم محمد حسین نے گورنمنٹ کالج فار فزیکل ایجوکیشن، دومل گوڑہ، سکندرآباد میں منعقدہ مقابلوں میں یہ کامیابی حاصل کی۔ وہ ماسٹر سید اکرم اللہ اور گرانڈ ماسٹر اختر احمد امجد سے تربیت پارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT