Saturday , October 21 2017
Home / پاکستان / ماسکو ایئرپورٹ پر پھنسے 132 پاکستانی تاجرین کی واپسی

ماسکو ایئرپورٹ پر پھنسے 132 پاکستانی تاجرین کی واپسی

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہیکہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایئرپورٹ پر پھنسے 132 پاکستانی شہریوں کوواپس لایا جاچکا ہے جبکہ دیگر 84 کو واپس لایا جا رہا ہے۔جمعرات کو اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے بتایا کہ ماسکو میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کیلئے پاکستانی سفارتخانہ مدد کر رہا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کے 130 سے زائد پاکستانی تاجروں کو گذشتہ روز ماسکو ایئرپورٹ پہنچنے پر روک لیا گیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماسکو میں پاکستانیوں کی مدد کیلئے پاکستانی سفارتخانے کا عملہ روسی حکام کیساتھ رابطے میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ افراد ماسکو میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے ماسکو پہنچے تھے۔ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر جمعہ کو پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT