Monday , August 21 2017
Home / دنیا / ماسکو میں دہشت گرد حملہ کے منصوبہ ساز گرفتار

ماسکو میں دہشت گرد حملہ کے منصوبہ ساز گرفتار

ماسکو ۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی پولیس نے کچھ ایسے لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں یہ کہا جارہا ہیکہ انہوں نے ماسکو پر دہشت گرد حملہ کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملک کی انسداد دہشت گردی کمیٹی نے البتہ گروپ کے مقاصد کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات بتائے بغیر یہ بات کہی۔ مقامی میڈیا نے بھی اس سلسلہ میں کمیٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیکوریٹی سرویسیس کی جانب سے کئی بار تحقیقات کی گئی ہیں جس کے بعد ماسکو کے مغربی علاقہ سے کچھ لوگوں کے ایک گروپ کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر شبہ کیا جارہا ہیکہ وہ دارالخلافہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ تحقیقات کرنے والے سراغ رسانوں نے چار کیلو گرام ایسی دھماکو اشیاء برآمد کی ہیں جو کسی اپارٹمنٹ میں ہی تیار کی گئی تھیں۔ سرکاری تاس نیوز ایجنسی نے یہ بات بتائی۔ اپارٹمنٹ سے زائد از 120 افراد کا تخلیہ کروایا گیا ہے جبکہ دھماکو اشیاء کو ناکارہ کردیا گیا۔ حکام نے اب تک گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد نہیں بتائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT