Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / ماسکو میں یورپی براعظم کی سب سے بڑی مسجد افتتاحی تقریب میں محمود عباس شرکت کریں گے

ماسکو میں یورپی براعظم کی سب سے بڑی مسجد افتتاحی تقریب میں محمود عباس شرکت کریں گے

مغربی کنارہ۔ 19 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اگلے ہفتے کے دوران روس کا دورہ کریں گے۔ وہ ماسکو پہنچ کر روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے مجوزہ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کے تازہ سکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔ عباس روسی دارالحکومت میں تعمیر کی جانے والی انتہائی بڑی جامع مسجد کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ ماسکو کی جامع مسجد کو یورپی براعظم کی سب بڑی مسجد قرار دیا گیا ہے۔ محمود عباس اِس سے قبل رواں برس اپریل میں بھی ماسکو کا دورہ کر چکے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر کا روسی دورہ ایسے وقت ہورہا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو بھی ماسکو پہنچ کر روسی صدر پوٹن سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT