Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ماضی کی غلطی کا عمر بھر افسوس رہے گا : اشرفل

ماضی کی غلطی کا عمر بھر افسوس رہے گا : اشرفل

اگسٹ میں پانچ سالہ امتناع برخواست ، اعتماد بحال کرنے پر توجہ
میرپور ۔ 4 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایشیاء کپ ٹی ۔ 20 کے اتوار کو یہاں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا جس میں میزبان ٹیم کے ایک انتہائی باصلاحیت لیکن رسوائی کے شکار اشرفل نے اس میچ میں اپنے موجود نہ رہنے پر سخت افسوس کا اظہار کیا ۔ انھوں نے تعجب کے ساتھ کہاکہ آخر کیا وجہ تھی کہ ان کا اخلاقی توازن لڑکھڑاگیا تھا ۔ انھیں میچ فکسنگ کی غلطی کے سبب پانچ سالہ امتناع کا سامنا کرنا پڑا ۔ اشرفل نے کہا کہ اس سال 13 اگسٹ کو یہ امتناع ختم ہوجائے گا لیکن ماضی کی غلطی پر زندگی بھر افسوس رہے گا ۔ آئی سی سی کی طرف سے عائد پابندی کے اختتام کے بعد وہ اگسٹ میں قومی کرکٹ میں واپس آجائیں گے ۔ انھوں نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں غلطی کا اعتراف کیا ۔ اشرفل نے کہاکہ ’’یہ کوئی انتہائی آسان کام نہیں ہوگا ۔ میرے کھیل پر عائد پانچ سالہ امتناع اگرچہ 13 اگسٹ کو ختم ہوجائے گا لیکن ایک نئی لڑائی ( جدوجہد ) شروع ہوگی ۔ یہ دراصل عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی جدوجہد ہوگی ‘‘ ۔ 232 سالہ اشرفل جن کے نام کے ساتھ ’’میچ فکسر‘‘ کا لیبل لگ چکا ہے اپنے کیرئیر میں تاحال 61 ٹسٹ میچ ، 177 ونڈے انٹرنیشنل اور 23 ٹی ۔ 20 میچ کھیل چکے ہیں۔ اس سوال پر کہ آیا کھیل میں واپسی پر ٹی ۔ 20 ان کیلئے بہتر ہوگا ۔ اشرفل نے جواب دیا کہ ’’میں تمام تین فارمیٹس میں اچھا کھیل سکتا ہوں ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT