Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / ماضی کی مشہور گلوکارہ مبارک بیگم کا انتقال

ماضی کی مشہور گلوکارہ مبارک بیگم کا انتقال

ممبئی۔/19جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ماضی کی نامور گلوکارہ مبارک بیگم کا آج صبح ممبئی میں ان کی رہائش گاہ واقع بہرام باغ جوگیشوری میں انتقال ہوگیا۔ وہ کافی عرصہ سے بیمار تھیں اور ان کی فلمی مصروفیت بالکل ختم ہوگئی تھی۔ ان کا بیٹا اور بہو کے علاوہ پوتری ان کے آخری وقت ان کے ساتھ تھے۔ مبارک بیگم نے یوں تو کئی ہٹ گانے گائے ہیں لیکن ’’ کبھی تنہائیوں میں ہماری یاد آئے گی‘‘ بہت زیادہ مشہور ہوا تھا۔ انہیں ایک بار مرحوم محمد رفیع کے ساتھ فلم ’ ہمراہی ‘ میں جس کے اداکار راجندر کمار اور جمنا تھے، مشہور گانا ’’ مجھ کو اپنے گلے لگالو اے میرے ہمراہی ‘ گانے کا بھی موقع ملا کیونکہ لتا منگیشکر اُس گانے کی ریکارڈنگ نہیں کرواسکی تھیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی تدفین اوشیوارہ مسلم قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ متعدد فلمی ہستیوں نے ان کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT